26 اکتوبر، 2018، 6:39 AM

پاکستانی فوج کے سربراہ کی لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ کی لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کےخلاف مادروطن کےدفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کےخلاف مادروطن کےدفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کا دورہ کیا اور مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر خطے کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی حمایت کرتے ہیں۔ جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

News ID 1885101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha